نئی دہلی23دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مرکز میں حکمران بی جے پی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں کم از کم 100 نشستیں کھو سکتی ہے۔یہ دعویٰ انتخابات کے تجزیہ کار اور سوراج انڈیا کے بانی صدر یوگیندر یادو نے کیاہے۔
انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی کی مقبولیت میں تو کمی آئی ہی ہے، ساتھ ہی پی ایم مودی کی مقبولیت بھی کم ہوئی ہے۔یوگیندر یادو نے کانگریس کی بھی تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کی نیند ابھی تک نہیں ٹوٹی ہے اور عدم اعتمادکااظہار بنا ہواہے۔
انہوں نے مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات میں کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کو ایک ’’نااہل پارٹی‘‘ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے موقع کو حاصل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جو اس کی تشتری میں آیاہے۔کانگریس اور بی جے پی کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے یوگیندر یادو نے کہاہے کہ کانگریس سو رہی ہے،یہ لاپرواہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ سوچ رہے ہیں کہ اس سے 2019 کا الیکشن جیتا جا سکے گا، تووہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔بی جے پی بے فکرنہیں ہے۔بی جے پی اس ملک کے لیے تباہ کن ہے لیکن وہ فعال ہے۔یہ فرق ہے۔یوگیندر یادو نے حال ہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے 10 ایجنسیوں کو کسی کے کمپیوٹر میں اٹرسیپشن کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مثال دیتے ہوئے کہ بی جے پی تباہ کن راستے پر چل رہی ہے۔